ابنا: غرب اردن میں "طولکرم" کے جنوب میں واقع گاؤں کے فلسطینی بچوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل "بان کی مون" کے نام اپنے خط میں فلسطینیوں کے لئے صہیونی ریاست کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، اس عالمی ادارے کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پابندیوں کے خاتمے کے لئے ضروری اقدامات انجام دیں۔ فلسطینی بچوں نے فلسطینی سرزمینوں میں کسی بھی پابندی کے بغیر کھیل کود کو اپنا فطری حق قرار دیا ہے۔ فلسطینی بچوں کو ہمیشہ یہ تشویش رہی ہے کہ کھیل کود کے دوران جب بھی ان کی گیند صہیونی ریاست کے فوجیوں کے علاقوں میں چلی جائے، تو اس کی واپسی کا کوئی امکان باقی نہیں رہتا۔
.....
/169